نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی دلائیں گے، جہانگیر ترین

23 Jan, 2024 | 09:31 PM

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کیلئے میں ہمیشہ کوشاں رہوں گا، میرے ساتھ عہد کریں کے اس ملک کو سنواریں گے۔ 

 جہانگیر ترین نے ملتان میں ہونے والے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف سے مل کر حکومت بنائیں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی دلائیں گے اور شریف برادران سے مل کر ملکی معیشت بہتربنائیں گے۔ امریکا، روس اور چین معیشت سے بڑے ملک بنے ہیں، ہماری معیشت سنورے گی تو ملک چمکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی طاقت اور حلقے کے عوام کی مدد سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اچھے لوگوں کو ووٹ دیں اور ملک کر ترقی دلائیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان عام انتخابات میں پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوئی ہے۔

مزیدخبریں