سٹی42: بلوچستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر ملک سلطان محمد ترین نے یو آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔
جمعیت علما اسلام کے امیر ن مولانا فضل الرحمان نےملک سلطان ترین اور ان کے ساتھیوںکے ساتھ ملاقات کی اور ان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔موسم کی سختی اور بدترین بدامنی کے باوجود کارکن اپنی محنت تیز کردیں ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہی پاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتی ہے ۔مفاداتی سیاست نے نظریاتی سیاست کا خاتمہ کردیا ،لیکن جے یو آئی آج بھی اپنے نظریات اور کردار کی بنیاد پر میدان عمل میں ہے ۔
سابق صوبائی وزیر ملک سلطان محمد ترین نے کہا کہ جے یو آئی اور سربراہ جے یو آئی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں ۔جے یو آئی نے ہمیشہ پاکستان اور اسلام کی خدمت کی ۔بلوچستان سمیت ملک بھر میں جے یو آئی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔
اس موقع پر امیدوار پی بی 7 خلیل الرحمان دمڑ ،مفتی ابرار احمد اور مفتی زاہد شاہ بھی موجود تھے۔