زاہد اقبال رانا: پنجاب کے پراسکیوٹرجنرل سیدفرہاد شاہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے 9 مئی تشدد کے مقدمات کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹرزکو ہنگامی طورپہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست کر دی۔
پنجاب کے پراسکیوٹرجنرل سیدفرہاد شاہ نے گوجرانوالہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ نومئی تشدد کے واقعات کے حوالہ سے زیادہ تر مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں۔ کورکمانڈرہاوس حملہ کیس میں خود پراسکیوٹرہوں۔
پراسیکیوٹرجنرل نے بتایا کہ نومئی مقدمات میں جو پراسکیوٹرعدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ان کی حفاظت کے اقدامات کے لئے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھاہے۔ ہم نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے کہاہے کہ ان پراسیکیوٹرزکو ہنگامی طورپہ اسلحہ لائسنس جاری کریں۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں پراسکیوشن سہولت سینٹرکاافتتاح کردیاہے جس سے عوام کوکئی سہولیات میسرہوں گی۔ایف آئی آرکاپی سے لیکرمقدمہ کی دفعات کے متعلق معلومات تک مدد یہاں ملے گی۔
پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد شاہ نے بتایا کہ پراسیکیوشن کو دوحصوں میں تقسیم کر دیاہے تاکہ مقدمات کے چالان جلدجمع ہوں اور انصاف آسان ہو۔ اب تفتیش اورٹرائل کے حوالہ سے پراسکیوٹرزالگ الگ ہوں گے تاکہ مقدمات کادباوکم ہوسکے۔