ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نائب صدر شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ قائد عمران خان کے وژن نے سب کو شکست سے دوچار کیا۔
شیر افضل مروت نے کرک میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانیدار نے جو بد معاشی شروع کی ہے وہ ناقابل برداشت ہے، آج عدالت بھی مقتدر قوتوں کے سامنے سر نگوں ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار کے حق میں کامران خٹک دستبردار ہو گیا۔
حمایتی یافتہ امیدوار شاہد خٹک ،میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال اور خورشید خٹک کی کامیابی کی ذمہ داری عوام پر ہے۔ ہمارا مقابلہ وطن دشمنوں سے ہے ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ قومی و صوبائی اسمبلی امیدوار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔