پی ٹی آئی رہنما  ابرار الحق کا الیکشن سے دستبرداری کا اعلان

23 Jan, 2024 | 06:52 PM

یاسر عرفات: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما و  معروف گلوکار  ابرار الحق نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ 

 ابرارا الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حالت کے پیشِ نظر میں نے دوستوں اور فیملی سے مشورہ کیا ہے کہ مجھے الیکشن نہیں لڑنا چاہیے۔ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بعد میں اعلان کروں گا ۔ 

واضح رہے کہ ابرار الحق ناروال کے حلقہ این اے 76 سے امیدوار تھے ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے تھا۔

مزیدخبریں