شام ہوتے ہی دو موٹر ویز دھند کے باعث بند ہو گئیں

23 Jan, 2024 | 06:50 PM

سٹی42: لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں دھند کا عذاب ٹل گیا ہے لیکن ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند اب بھی برقرار ہے۔ شام ہوتے ہی ہائی ویز ور موٹر ویز پر دھند کے غلبہ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید رکاوٹ آ رہی ہے۔ آج بھی سورج ڈھلتے ہی دھند کی وججہ سے  موٹروے M 1, پشاور سے برہان تک بند کرنا پڑ گئی۔
سوات ایکسپریس وے بھی کرنل شیر خان سے اسماعیلیہ تک شدید دھند کے باعث  ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

 موٹروے ایم 3 فیض پورسے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔  موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک کے لیے دھند کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے  بھی دھند کی وجہ سے بند  کرنا پڑ گئی ہے۔ 

موٹروے M-1, پشاور سے اسلام آباد تک
موٹر وے  M-2 اسلام آباد سے بلکسر تک صرف HTVs کیلئے 
سوات ایکسپریس وے، کرنل شیر خان سے چکدرہ تک
ہزارہ موٹروے ، برہان سے شاہ مقصود تک
موٹروے M -14, ہکلا سے کوٹ بیلیاں تک شدید دھند کے باعث  ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

 موٹروے ایم تھری کو دھند کے باعث فیض پور سے سمندری تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے ایم فور کو ملتان سے پندی بھٹیاں تک دھند کے باعث ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

 موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں تو بہتر ہے تاہم اگر مجبوراً سفر کرنا پڑے تو محفوظ  راستوں کے تعین کے لئے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ 

مزیدخبریں