محسن سپیڈ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی حرکت میں آ گئی، نامزد چئیرمین کا بورڈ کے معاملات سلجھانے کے لئےاہم اقدامات کا اعلان

23 Jan, 2024 | 06:48 PM

علی رامے:  پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نامزد  چئیرمین محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو سلجھانے کی ابتدا کر دی۔ 

  محسن نقوی مستقل بنیادوں پر کرکٹ کی بہتری کے لیے متحرک ہوگئے،انہوں نے آج منگل کے روز  پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او  سلمان نصیر اور سابق چیئرمین پی سی بی کی ملاقات کی اور ان سے  پاکستان کرکٹ بورڈ  کے معاملات اور درپیش مسائل پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور نامزد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی محسن نقوی نےکہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے اہم اقدامات اٹھانےکی اشد ضرورت ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑنے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا رکن اور  مینجمنٹ کمیٹی کاچیئرمین نامزد کیا تھا،ایک ہی روز بعد محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے میدان میں آگئےہیں۔

مزیدخبریں