ٹریفک وارڈنز کو روزانہ کی بنیاد پر 50 چالان کرنے کا حکم

23 Jan, 2024 | 06:35 PM

عابد چوہدری: صدر ڈویزن میں چالان ٹارگٹ بڑھا دیا گیا،پٹرولنگ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر 60 اور پوائنٹ پر تعینات وارڈنز کو پچاس چالان کرنے کا حکم جاری۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈویزن میں ٹریفک وارڈنز کا چالان ٹارگٹ بڑھا دیا گیاہے۔ڈی ایس پی اور انچارجز سیکٹر نیاز بیگ نے وارڈنز کو وارننگ دے دی۔

زرائع کے مطابق پٹرولنگ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر 60 چالان اورمختلف پوائنٹس پر تعینات وارڈنزکو روزانہ کی بنیاد پر 50 چالان کرنے کا پابند کیا گیا ہے،چالان ٹارگٹ مکمل نہ کرنے والوں کی سپیشل رپورٹس بنائی جانے لگی ہیں،ٹریفک افسران کی جانب سے وارڈنز کو وارننگ میسج سامنے آ گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چالان ٹارگٹ مکمل نہ کرنے والے بعد میں اعتراض نہ کریں کیونکہ اوپر سے سختی ہے، زیادہ چالان نہ کرنے والوں کی رپورٹس بنیں گے جبکہ سیکٹر انچارج اشفاق نے چالان مکمل نہ کرنے والوں کی چھٹی بند کر دی۔

مزیدخبریں