پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضرصحت خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

23 Jan, 2024 | 06:16 PM

سٹی42: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضرصحت خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 2فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند کر دی جبکہ 10 فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے اور جعلسازی پر مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں نے سٹی اور صدر ایریا میں فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کی۔سٹی ایریا میں 16فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کےدوران 2کی پروڈکشن بندکردی گئی جبکہ 10 کو 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے کر کےمالک کیخلاف جعلسازی کامقدمہ درج کر ادیا گیا ۔خراب مربہ اور جعلی کولڈ ڈرنکس رکھنے، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پرفوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا۔ملازمین کے میڈیکلز بھی نہیں پائےگئے۔ 4400 کلو مضرصحت مربہ،1290لٹرجعلی کولڈڈرنکس،50کلوخراب گوشت سمیت بھاری مقدار میں دیگرزائدالمیعاداشیا تلف کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں