عثمان خان: الیکشن کمیشن نے 83 اور 85 سرگودھا میں 8 فروری کو ہی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں حلقوں میں آزاد امیدوار کی وفات کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کے تنازعہ کی سماعت کرنے کے بعد تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کرنے کے اپنے گزشتہ فیصلہ کو واپس لے لیا۔
تحریری فیصلہ میں الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ امیدوار صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی،امیدوار کی وفات پر ریٹرننگ افسران کے سامنے غلط بیانی کی گئی۔ آر او کو بتایا گیا کہ امیدوار 15 جنوری کو فوت ہوا۔
فوت شدہ امیدوار کی اہلیہ، بیٹی اور امام مسجد نے الیکشن کمیشن کے روبرو بیان دیا کہ امیدوار 2 جنوری کو فوت ہوا۔امیدوار صادق علی کے بیٹے عبدالسلام نے جھوٹے حقائق بتائے غلط بیانی کی۔
الیکشن کمیشن نے مرحوم امیدوار صادق علی کے بیٹے عبدالسلام کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کی کاروائی کا حکم جاری کر دیا۔