ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام:شاعری،،پیٹنگ،سٹوری رائٹنگ ، گلوکاری کے شوقین پولیس اہلکاروں کی سنی گئی

23 Jan, 2024 | 03:13 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)پنجاب پولیس کے اہلکار کسی سے پیچھے کیوں رہیں؟ پولیس اہلکار ڈاکو ﺅں، چوروں کو پکڑنا چھوڑ کر اب فنکار بنیں گے،آئی جی پنجاب نے فنکارنہ صلاحیت کے مالک اہلکاروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

 انسان کو اللہ نے ناصرف اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ہے بلکہ اللہ پاک نے انسان کو بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے،انسان کوشش کرے تو قدرت کی جانب سے دی گئیں ان صلاحیتوں کا استعمال کر کے معاشرے میں اپنا بہترین مقام بنا سکتا ہے۔

 فنکارانہ صلاحیتوں کے حامل ایسے افراد کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو سکتا ہے، جو اپنے اپنے محکمے میں خدمات انجام دینے کیسا تھ ساتھ نا صرف اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنی اہلیت کا لوہا منوا سکتے ہیں بلکہ وہ خدادا صلاحیتیں جو انسان کے اندر موجود ہوتی ہیں  انہیں اجاگر کر کے اپنے وجود کا ایک مثبت پہلو بھی سامنے لایا جا سکتا ہے۔ 

اسی تناظر میں پولیس کے محکمے میں ایک ٹیلٹ ہنٹ سروے  کرایا جا رہا ہے،لاہورسمیت پنجاب پولیس میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کاآغازہوگیا ہے، فنکارانہ صلاحیت کےمالک اہلکاروں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ہیں،اس حوالے سےآئی جی پنجاب نےتفصیلات طلب کرنے کے لئے مراسلہ جاری کیا ہے۔
 مراسلے  کے مطابق شاعری ڈرامہ رائٹنگ،سٹوری رائٹنگ ، سٹیج ڈرامہ آرٹسٹ، گانا، پینٹنگ ، ٹیلنٹ ہنٹ سروے ہوگا ، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے عہدیداروں کےنام شیئر کیے جائیں۔
تمام اضلاع سے نامزدگیوں کو 24 جنوری تک کنٹرول روم پر ای میل پر بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے،آئی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوادیا ۔

مزیدخبریں