سٹی42: لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک کےسالانہ امتحانات کاآغازیکم مارچ سےہوگا۔پہلے روز 7 مضامین کے پرچےلیےجائیں گے جن میں سوکس،بزنس اسٹیڈیز،لباس وپارجہ بافی کاپرچہ شامل ہے اور تاریخ پاکستان،کمپیوٹرہارڈوئیر،پولٹری فارمنگ ،غذااورغذائیت کاپرچہ شامل ہےجبکہ 18مارچ تاریخ کومیٹرک کاآخری پرچہ اردو لازمی کا لیا جائے گا۔
دوسری جانب نہم جماعت کا پہلا پرچہ 19 مارچ کو ہوگا۔پہلے روز 4 مضامین معاشیات، تاریخ پاکستان ، ڈریس ڈیزائینگ اورآرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ کاپرچہ ہوگا جبکہ آخری پرچہ 5 اپریل کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔