ارشاد قریشی: راولپنڈی میں جائیداد کے تنازعے پر اپنے ہی والد کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
والد کی درخواست پر صادق آباد پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔ پولیس نے والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم فیصل کو گرفتار کرلیا۔
ملزم فیصل کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا فیصل جائیداد اپنے نام کروانے کے لیے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔