ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ کی سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ سمیت لاہور کے متعدد پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ کی سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ سمیت لاہور کے متعدد پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی 42:وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ، والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور، میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن پراجیکٹس کا تفصیلی دورہ۔ 
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی، دونوں اطراف کی 100 فیصد پائلز مکمل، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریلوے کراسنگ فلائی اوور کو 15 فروری تک ٹریفک کے لئے کھولنے کی ڈیڈ لائن دے دی ، محسن نقوی نے گلبرگ سے والٹن روڈ کو لنک کرنے والی سی بی ڈی روڈ کا معائنہ بھی کیا، مین بلیوارڈ اور والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوورپراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیااور منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔ 

 محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کلمہ چوک تا والٹن روڈ سی بی ڈی پنجاب، قائد ڈسٹرکٹ اور سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ تک آسان رسائی دیگا، وزیر اعلیٰ نے والٹن روڈ ، اے ڈی اے نالہ کی ری ماڈلنگ و اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا،میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ  کے دورہ پر وزیر اعلیٰ نے فلائی اوور پراجیکٹ کو کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ، محسن نقوی نے کہا کہ میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ سے والٹن روڈ پر ٹریفک کی روانی میں ایک بڑی رکاوٹ ختم ہو جائیگی،فلائی اوور کی جگہ پہلے دو پروٹیکٹڈ یوٹرنز بننے تھے جس پر ایک ارب20 کروڑ روپے لاگت آنی تھی،سی بی ڈی پنجاب، این ایل سی اور نیسپاک نے فلائی اوور کی منصوبہ بندی کی جس سے 20 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ قومی ہیروز اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس منصوبے کو قوم کے ایک بہادر سپوت میجر محمد ا سحاق شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، والٹن روڈ پر ٹریفک کے مسائل حل ہوجائیں گے،اس منصوبے سے سیوریج کا مسئلہ حل ہوگا،صوبائی وزیرہاؤسنگ اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ،کمشنر،،سی سی پی او، ایم ڈی واسا، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی ، ایگزیکٹوڈائریکٹر (کمرشل) سی بی ڈی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ٹیکنکل) سی بی ڈی، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ سی بی ڈی، ڈائریکٹر نیسپاک،این ایل سی کے پراجیکٹ مینجر، حبیب کنسٹریکشن کے کنٹریکٹر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔