سٹی 42: مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف آج 3 بجے قومی اسمبلی کے اپنے حلقے این اے 130 کا دورہ کریں گے اور ملک کی ترقی کے اپنے وژن کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
پارٹی راہنما بلال یاسین کی میزبانی میں ہونے والی تقریب اور ریلی میں قائد محمد نوازشریف کے علاوہ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف صاحبہ بھی شریک ہوں گی اور نوازشریف اپنے حلقہ کے عوام، کارکنوں ، عہدیداروں اور نوجوانوں سے ملاقات بھی کریں گے
وہ حلقہ این اے 130 لاہور سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں حلقہ کے عوام کی ترقی کے لئے اقدامات کا بھی ذکر کریں گے اور ریلی کا آغاز مونی روڈ لاہور سے ہوگا۔