بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ہسپتال منتقل

23 Jan, 2024 | 01:06 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گھٹنے اور کندھے کی سرجری کیلئے ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے گھٹنے اور کندھے میں فریکچر ہوا ہے جس کی سرجری کیلئے انہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ابھی تک اداکار کے خاندانی ذرائع کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا البتہ میڈیا پورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپتال میں سیف کے ساتھ ان کی اہلیہ کرینہ کپور موجود ہیں۔

 واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے دوسری شادی کی ہے اور جوڑے کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر علی خان ہیں جب کہ اس سے قبل اداکار نے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تی جس سے ان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے۔

مزیدخبریں