سٹی 42: ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ستمبر 2023 سے اب تک اربوں کا غیر قانونی سامان برآمد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے پیشِ نظر ملک بھر سے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا،7 تا 14 جنوری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 293.07 میٹرک ٹن کھاد، 0.36 میٹرک ٹن آٹا اور 27.76 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔
متعلقہ حکومتی اداروں نے پنجاب میں 45 آپریشنز کئے گئے اور ملک بھر سے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کے خلاف 240 کامیاب آپریشنز عمل میں لائے گئے جس کے نتیجے میں یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 17890.22 میڑک ٹن کھاد، 2402.28 میٹرک ٹن آٹا اور 7363.63 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ،نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔