(اقصیٰ سجاد)شہر میں جنوری کا مہینہ ختم ہونے کو ہے لیکن سردی اپنے عروج پر ہے،سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کیساتھ ائیرکوالٹی انڈیکس 183ریکارڈ کیا گیا۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔
ڈی ایچ اے فیز8میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 246 ،پولو گراؤنڈ کینٹ میں219،خانہ سلیم فرہنگ میں شرح 119ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے دھند میں مزید شدت آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائی رہے گی۔
اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
مری گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔