ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹینس سٹار  ثانیہ مرزا کی دولت پاکستان کے تمام کھلاڑیوں سے زیادہ ہے

Sania Mirza, Name Sania Mirza Source of income Tennis, commercial deals Net worth $25 million Marital Status Married Spouse Shoaib Malik (married 2010) Endorsements, Anual Salary, Income, Net Worth of Sania Mirza, Tenis Player, Star Indian player, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میں آج کل ٹینس سپر سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی سے متعلق ہر چیز اچانک اہم ہو گئی ہے اور لوگ ان کے متعلق جاننے میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔ ثانیہ مرزا جنہوں نے کچھ ماہ پہلے پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک سے اس لئے طلاق لے لی تھی کہ پاکستانی کرکٹر کسی دوسری خاتون کے ساتھ افئیر میں ملوث تھا، اب اس وجہ سے  گفتگو کا موضوع ہیں کہ ان کے پاس بیشتر پاکستانی کھلاڑیوں سے کہیں زیادہ دولت ہے جو  انہوں نے ٹینس کھیل کر حاصل کی ہے۔

 ایک سال پہلے ایک بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ نے ثانیہ مرزا کی مالی حیثیت کا جو اندازہ پیش کیا تھا وہ پاکستانی کرنسی میں سات ارب روپے سے کچھ زیادہ بنتا ہے۔

سانیہ مرزا نےدو دہائیوں تک عالمی سرکٹ میں ٹینس کھیلنے کے بعد اپنے غیر معمولی طویل کیرئیر کا اختتام حال ہی میں کیا ہے۔  گزشتہ سال ثانیہ نے اپنا آخری میچ کھیلا تاہم وہ کھیل سے اب بھی دوسری حیثیتوں میں وابستہ ہیں۔

ثانیہ مرزا کا شمار ٹینس کی سب سے زیادہ شہرت پانے والی خاتون کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ ان کا بھارت کے ساتھ تعلق ہے۔ وہ عورتوں کے حقوق اور آزادیوں کے ھوالے سے پسماندہ سمجھے جانے والے معاشرہ میں ٹینس جیسے کھیل میں ابھر کر آگے آئیں اور پھر کھیل کے لئے بے پناہ محنت اور کبھی ختم نہ ہونے والی جدوجہد کے سبب آگے بڑھتے بڑھتے دنیا میں بے پناہ مشہور ہو گئیں۔

ثانیہ مرزا  کی دولت

گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ثانیہ مرزا نے نہ صرف عالمی سطح کے درجنوں ٹینس ٹورنامنٹ کھیلے بلکہ وہ متعدد برانڈ ڈیلز اور انڈورسمنٹس سے بھی منسلک رہیں جن سے انہیں معقول آمدن حاصل ہوتی رہی۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت ان کی مالی حیثیت کا جو سرسری تخمینہ لگایا گیا اس کے مطابق ثانیہ مرزا کی دولت کی مجموعی مالیت میں ان کی  انڈورسمنٹس، ثانیہ مرزا کی جائیدادیں، ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ سے حاصل ہونے والی رقم، اے او 2023، ثانیہ مرزا کی تنخواہ کی آمدن اور انہیں وقتاً فوقتاً ملنے والی انعامی رقم شامل ہے۔ ایک سال پہلے جنوری 2023 تک، ثانیہ مرزا کی دولت کا تخمینہ تقریباً سات ارب پاکستانی روپے سے زیادہ تھا۔

ثانیہ مرزا کے گھر

 ثانیہ مرزا کے پاس بھارت کی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد  میں جو ان کا آبائی شہر ہے، ایک گھر ہے جس کہ مالیت پاکستانی روپے میں 47 کروڑ روپے سے  زیادہ ہے۔ ان کے پاس دبئی میں بھی ایک پرتعیش گھر ہے جس مین وہ آج کل زیادہ تر وقت گزارتی ہیں کیونکہ وہ دوبئی مین ٹینس اکیڈمی سے بھی وابستہ ہیں۔ جہاں سے انہیں ، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ثانیہ مرزا کی انعامی رقم
ڈبلیو ٹی اے ٹور سے ثانیہ مرزا کی انعامی کمائی $7,215,984 تک پہنچ گئی۔

ثانیہ مرزا کی انڈورسمنٹس
ثانیہ مرزا بھارت کی ریاست تلنگانہ کی سرکاری برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ انہوں نے کیڈبری، بورنویٹا، سپرائٹ، ٹاٹا چائے، والینی، امامی اور ایڈیڈاس جیسے برانڈز کی بھی انڈورسمنٹ کی ہے۔ ان کی انڈورسمنٹس میں نائیکی بھی  شامل ہے۔

ثانیہ مرزا کا گھر اور گاڑیاں
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد  سے ثانیہ مرزا  دبئی میں مقیم ہیں۔ وہ حیدرآباد میں اپنے گھر کے علاوہ دبئی میں ایک پرتعیش حویلی کی مالک ہیں۔

ان کے پاس کاروں کا ایک عمدہ مجموعہ بھی ہے، جس میں ایک BMW X3 اور پورش کیریرا  GT  کار شامل ہے۔ مرسڈیز بینز، AUDI، اور رینجر روور  ثانیہ مرزا کے پورچ میں موجود دیگر مشہور برانڈز  کی گاڑیوں میں سے چند ہیں۔

ثانیہ مرزا کی تنخواہ
جنوری 2023 میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ ثانیہ مرزا کی سالانہ تنخواہ کم از کم 26 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ ان کی زیادہ تر کمائیانڈورسمنٹ کی ڈیلز  اور دبئی میں ٹینس اکیڈمی سے آتی ہے۔

ثانیہ مرزا کو انعام میں ملنے والی رقم

ثانیہ مرزا نے جنوری 2023 تک پاکستانی روپے میں2 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زیادہ رقم ٹینس ٹورنامنٹس میں جیت کے نتیجہ میں انعامات میں حاصل کی۔ اس رقم میں ان کی آخری ٹورنامنٹ سے ملنے والی آمدن شامل نہیں تھی۔ انہوں نے آخری ٹورنامنٹ اس تخمینہ کے دو ماہ بعد کھیلا تھا۔

ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ  فروری 2023 میں لی۔ ثانیہ کا آخری آفیشل ٹورنامنٹ 9 فروری 2023 کو  شروع ہونے والا دبئی اوپن تھا۔ وہ  ٹینس کی سابق عالمی نمبر ایک ہیں، انہوں نے چھ گرینڈ سلام، مکسڈ ڈبلز میں تین اور خواتین کے ڈبلز میں تین جیتے۔ وہ درحقیقت طویل ترین ٹینس کیرئیر رکھنے والی خاتون کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

ثانیہ مرزا کے بارے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات
ثانیہ مرزا کا قد کتنا ہے؟
ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا قد 173 سینٹی میٹر یا 5 فٹ 8 انچ ہے۔

کیا ثانیہ مرزا سنگل ہیں؟
ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے 2010 میں ہوئی تھی اور کچھ ماہ پہلے وہ خلع لے چکی ہیں۔ ثانیہ کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذہان ہے۔

کیا ثانیہ مرزا ریٹائر ہو چکی ہیں؟
ثانیہ مرزا نے جنوری 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ فروری 2023 میں انہوں نے دبئی میں اپنا آخری ٹینس ٹورنامنٹ کھیلا۔

ثانیہ مرزا کی عمر کتنی ہے؟
جنوری 2024 میں ثانیہ مرزا کی عمر 37 سال ہے۔

ثانیہ مرزا کی فیملی میں کون کون ہیں؟
ثانیہ مرزا کا تعلق حیدرآباد، انڈیا سے ہے اور ان کے والدین کے نام عمران مرزا اور نسیمہ مرزا ہیں۔