گھر بیٹھے اپنی پسند کی گاڑی خریدنے کا آسان طریقہ

23 Jan, 2023 | 04:31 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: گاڑی اپنے نام پر ٹرانسفر کروانے کے لیے اب ایکسائز آفس جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ نادرا کی ’ڈور سٹیپ سروس‘ سے گھر بیٹھے ہی گاڑی رجسٹر ہو جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق نادرا اہلکار خرم جاوید کا کہنا ہے کہ اب گاڑیوں کی رجسٹریشن گھر پر بھی ہوگی، جس کے لیے شہریوں کو ایکسائز آفس آنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ ٹیم نہ صرف گھر بیٹھے گاڑی کی رجسٹریشن کرے گی بلکہ نمبر پلیٹ بھی جاری کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم 2000 سے 2500 درخواست گزاروں کی گاڑیاں جسٹر کرچکے ہیں، طریقہ کار نہایت آسان ہے، ہمارے کال سینٹر کے نمبرز پر کال کرنی ہے، ہمارا ایجنٹ آپ کی تفصیلات لیکر آپ کی اپائنٹمنٹ بک کرلیتا ہے، دو سے تین دن کے اندر ہم وزٹ کرتے ہیں، ہمارا 10 سے 15 منٹ کا پراسیس ہوتا ہے، ایکسائز کے آفیشلز بھی ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔

 نادرا اہلکار خرم جاوید نے بتایا کہ ہمارا کال سینٹر ایجنٹ آپ سے ساری تفصیلات لے لیتا ہے کہ گاڑی کی نیو رجسٹریشن ہے یا ٹرانفسر ہے، اس کے بعد ڈاکومنٹس کی تفصیل بتائی جاتی ہے کہ کون سے ضروری ڈاکومنٹس تیار رکھنے ہیں، ایکسائز کی ویب سائٹ پر فیس کیلکولیٹر ہے جس سے درخواست گزار اپنے پاس درکار رقم بھی رکھ لیتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم وہاں جاتے ہیں، ڈاکومنٹس دیکھنے کے بعد گاڑی کی انسپیکشن کرتے ہیں اور شہری کا بائیو میٹرک لیکر پراسیس کر دیتے ہیں، درخواست گزار کو ہمارا کال سینٹر فیڈ بیک کال بھی کرتا ہے کہ سروس کیسی تھی اور کوئی اضافی پیسے تو وصول نہیں کئے، درخواست گزار کو کسی قسم کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ سٹیزن پورٹل اور نادرا کے کمپلینٹ سیل پر شکایت درج کر سکتا ہے۔

 نادرا اہلکار خرم جاوید نے مزید بتایا کہ سروس فیس 995 روپے اضافی ہے جوکہ ٹوکن اور ٹیکس کے علاوہ ہے۔

مزیدخبریں