ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 2 پاکستانی شامل

23 Jan, 2023 | 03:08 PM

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے محمد رضوان اور حارث رؤف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردیک پانڈیا، سیم کرن، ونندو ہسارنگا اور جوش لٹل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا، ایونٹ ٹائٹل انگلش ٹیم نے اپنے نام کیا تھا۔فائنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں