معروف سیاسی شخصیت کی مبینہ تیسری بیوی ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئی

23 Jan, 2023 | 12:56 PM

(علی ساہی )پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت کی مبینہ تیسری بیوی کے حوالے سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات, ایف آئی اے نے سائرہ انور کی پراپرٹیز اور گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔

سائرہ انور کی پراپرٹیز اور گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی گئیں، ایف آئی اے نے مراسلہ ڈی جی ایکسائز کو بھجوا دیا گیا،مراسلے کے مطابق محکمہ ایکسائز کو تمام جائیدادوں ،گاڑیوں کاریکارڈ فراہم کریں،تفصیلات کیلئےگوشوارہ بھی بھجوایا گیا ،سائرہ انورکے نام پراپرٹی،ٹرانسفر کی تاریخ ،نوعیت بھی بھجوائی جائیں۔

ایف آئی اے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی موروثی ،خریدی گئی ،یا تحفہ کے طورپر دی گئی ،تفصیلات فراہم کی جائیں،بروقت تفصیلات فراہم نہ کی گئیں تو کارروائی کی جائے گی،تفصیلات سابق ڈی جی ایکسائز ڈاکٹر آصف طفیل کی جانب سے تاخیر کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں