ویب ڈیسک:کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے سرکاری اور نجی اداروں میں کام متاثر ہو گیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں صرف کمرہ عدالت میں بجلی فراہم کی جارہی ہے، بجلی نہ ہونے سے نئی درخواست دائر کرنے اور تصدیق کا عمل رک گیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ویری فیکشن برانچ کے کمپیوٹر بند ہونے سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ادھر سٹی کورٹ میں بھی بجلی بند ہونے سے مقدمات کی سماعت متاثر ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ آج صبح بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
کراچی الیکٹرک کے ذرائع کے مطابق، 90 فیصد شہر کی بجلی غائب ہے، نیشنل گرڈ میں خلل اس بریک ڈاؤن کا ممکنہ سبب ہے۔