ویب ڈیسک: پٹرولیم منصوعات کے بحران کے پیش نظر پٹرولیم اور اوگرا حکام نے سر جوڑ لئے۔
تفصیلات کے مطابق شرکاءکو بتایا گیا کے ملک میں جنوری کے مہینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے، کراچی بندرگاہ پر کارگو کی ایل سیز ائندہ ایک دو دنوں میں نہ کھلیں تو فروری میں پٹرول اور ڈیزل بحران سر اٹھا سکتا ہے۔
ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے پی ایس او آئل ریفائنریز کے متعدد کارگوز کراچی بندرگاہ پر پھنس گئے ہیں،مجموعی طور پر خام تیل کی 2 اور ڈیزل اور ڈیبکٹریز کی4 ایل سی لٹک گئیں۔دوسری جانب حکومت کی طرف سے مسلسل ملک میں پٹرول مصنوعات کا وافر سٹاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہاہے ۔
پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بری خبر
23 Jan, 2023 | 11:29 AM