ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری سےمتعلق وزیر اعظم نے بڑابیان دیدیا

نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری سےمتعلق وزیر اعظم نے بڑابیان دیدیا
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک پیش کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا، الیکشن کمشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے، میری دعا ہےکہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم کو محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-23/news-1674454564-2515.jpg

تحریک انصاف نےمحسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی مسترد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم کو فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکاحکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیا ہےکہ محسن نقوی ایک متنازع شخصیت ہے، محسن نقوی نے ہماری حکومت کے خلاف بیرونی سازش میں آلہ کار کا کردار  ادا کیا تھا۔

عمران خان نے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہےکہ محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے خلاف ملک گیر احتجاج میں حصہ لیں۔