’ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہونےچاہیے‘

23 Jan, 2023 | 09:29 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان گَمْبِھیر سیاسی، سماجی، اقتصادی اور معاشی عدم استحکام سے گزر رہا ہے، ایسے موقع پر ایک ناپسندیدہ شخص کو صوبے کا نگراں وزیرِ اعلیٰ بنانا عوام کی تضحیک و توہین ہے، جمہوریت کا مذاق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جس شخص کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے وہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 جماعتیں جو مرضی کر لیں، عوام کے فیصلے کو روکنا پاکستان کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہو گی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو روکنے کے لیے آپ سارے قدم اٹھا رہے ہیں یہ آپ کے گلے پڑے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی فتح ہو گی، آپ نسیت و نابود ہوں گے، تمام ارادے ناکام ہوں گے، عوام آپ کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کیا تھا۔محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں محسن نقوی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی تھی، گورنر بلیغ الرحمٰن نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

مزیدخبریں