ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیونکہ سپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اس بارے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل بھی کر دیا ہے، اب اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی، انہوں نے تمام ارکان کی لسٹ بھی ٹوئٹ می شئیر کی۔
کیونکہ سپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دیا ہے. اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی. pic.twitter.com/qx86MCyTBK
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 23, 2023