ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

35 ہزار فٹ کی بلندی پر دوران سفر جہاز میں بچے کی پیدائش

35 ہزار فٹ کی بلندی پر دوران سفر جہاز میں بچے کی پیدائش
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جاپان سے دبئی جانے والی پرواز میں دوران سفر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق 19 جنوری کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے دبئی جانے والی ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز EK319 میں 35 ہزار میٹر کی بلندی پر دوران سفر ایک خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔ 

پرواز میں موجود مسافروں کے مطابق خاتون کی حالت اچانک خراب ہونے پر جہاز کے عملے نے بہترین انداز سے معاملے کو سنبھالتے ہوئے بچے کی ڈیلیوری میں معاونت فراہم کی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-23/news-1674446303-4930.jpg

رپورٹس کے مطابق ماں اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں، دبئی پہنچنے پر دونوں کو طبی امداد دی گئی۔ اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں کویت سے فلپائن جانے والی کویت ائیر ویز کی پرواز میں بھی ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا تھا۔