ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاتر 3 روز کیلئے بند

Parliment,National assembly ,offices,closed for three days,City42
کیپشن: Parliment house,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاتر تین دن کے لئے بندکردیئے گئے،قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے دفاتر مکمل بند رہیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینٹ نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیکرٹریوں کو مسئلے کے فوری اور موثر حل کی ہدایت کردی،ہدایت نامے میں کہاگیا ہے کہ پارلیمنٹ کی عمارت فوری طور پر سیل کر کے وائرنگ کو محفوظ بنایا جائے اور تمام عمارت کی مکمل صفائی کی جائے،سینیٹ سیکرٹریٹ نے کہاکہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر تمام بلڈنگ کا معائنہ کیا جائیگا۔

 سینیٹ کاآج ہونے والا اجلاس جمعرات 26 جنوری دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیاگیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایات کے مطابق اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی