وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا

23 Jan, 2023 | 11:37 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا ،اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔ 

 تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابینہ کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے  جبکہ وزیر توانائی خرم دستگیر بجلی بریک ڈاؤن پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ کابینہ کل اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دے گی، اجلاس صبح گیارہ بجے ہو گا۔

مزیدخبریں