(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ،مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز 28 جنوری کو شب 8 بجے لاہور پہنچیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر چیف آرگنائزر مریم نواز انشاءاللہ 26 جنوری کو لندن سے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری (ہفتہ) کی شب 8 بجے لاہور پہنچیں گی۔ پیر کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ آپ سب کی دعائوں سے مریم نواز شریف سرجری کے بعد صحت یاب ہو کر وطن واپس آ رہی ہیں، آپ سب کی دعائوں اور نیک تمنائوں کا شکریہ۔