معروف اداکارہ کی کرکٹر سے شادی، تصاویرسامنے آگئیں

23 Jan, 2023 | 09:43 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:معروف اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کچھ روز قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، البتہ دونوں کی شادی کی تصاویر بھی اب سامنے آئی ہیں۔ 

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریب سنیل شیٹی کے کھنڈالا کے بنگلے میں ہوئی، جہاں ہفتے کے روز شادی میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کیلئے کاک ٹیل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ شب اتھیا اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں دونوں کے خاندانوں سمیت دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اداکارہ کی اپنے شوہر کے ہمرہ تصاویر کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں