ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ق لیگ نے محسن نقوی کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری خوش آئند قرار دیدی  

pMLQ,Welcome,Mohsin naqvi,as Cm Punjab,City42
کیپشن: Pmlq logo,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ق کی جانب سے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری خوش آئند قرار دیدی گئی۔

مسلم لیگ ق کے ترجمان مصطفی ملک نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف قوم کو گمراہ کرنا ترک کرے، پی ٹی آئی کی جانب سے چار ناموں بارے حقائق مسلم لیگ ق نے سامنے رکھ دیئے،عمران خان کی خواہش پرپی ٹی آئی نے 4 نام دیئے ، انکی نامزدگی ہی بدنیتی پر مشتمل تھی ۔

 ترجمان کا مزید کہناہے کہ پہلا نام ناصر سعید کھوسہ، جنہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کر لی،دوسرا نصیر خان جو دوہری شہریت کی بنیاد پر مستردکردیئے گئے،تیسرے احمد نواز سکھیرا جوحاضر سروس سرکاری ملازم ہونے کے ناطے نہیں لگ سکتاتھا۔

مصطفی ملک نے کہاکہ پھر تحریک انصاف نے غیر آئینی طریقے سے چوتھا نام بھی ایڈ کر دیا،پی ٹی آئی کا چوتھا نام نوید اکرم چیمہ اس نے بھی نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر معذرت کر لی۔

ترجمان نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تقرری پر تحریک انصاف لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے تحت میرٹ پر فیصلہ کیا،ان کاکہناتھا کہ محسن نقوی کا انتخاب خوش آئند ، فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

ترجمان نے مزید کہاکہ محسن نقوی اہل، سمجھدار ،سیلف میڈ اور قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،کیا اس ملک میںاہلیت کا معیار صرف پی ٹی آئی کا منظور نظر اور حامی ہونا ہی رہ گیا ہے،محسن نقوی کی اہلیت پر وہ سوال اٹھا رہے ہیں جنکا اپنا انتخاب " عثمان بزدار" تھے۔

مسلم لیگ ق کے ترجمان نے کہاکہ پنجاب پر عثمان بزدار مسلط کرنے والوں اور ذاتی انا کی خاطر اسمبلی توڑنے والوں کو عثمان بزدار جیسا شاہکار ہی چاہئے،محسن نقوی کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ صحافی ہیں جنکا میڈیا ہاوس ن لیگ اور پی ٹی آئی ادوار میں زیرعتاب رہا۔

ترجمان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی اور انکے ہمنوا محسن نقوی پر تنقید کرکے دراصل اپنی خفت مٹانا چاہ رہے ہیں،ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بنانا درست سیاسی طرز عمل نہیں۔