نامناسب حرکات کرنا جوڑے کو مہنگا پڑ گیا

23 Jan, 2023 | 07:34 PM

ویب ڈیسک : موٹرسائیکل پر سفر کے دوران غیر اخلاقی حرکات کرنا بھارتی جوڑے کو مہنگا پڑگیا۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں موٹر سائیکل سوار جوڑے کو پولیس نے نامناسب حرکات پر حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا جہاں دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ وہ جس موٹر سائیکل پر سوار ہیں وہ بھی چوری شدہ ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جوڑے کو موٹر سائیکل پر نامناسب انداز میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس سپریٹندنٹ ابھیشیک پالاف کے مطابق پولیس نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لینے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے جوڑے کو غیر ذمہ داری سے ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے اور دونوں کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

پولیس سپریٹندنٹ نے بتایا کہ مذکورہ جوڑا جس موٹر سائیکل پر سوار تھا اس کی نمبر پلیٹ اور کاغذات بھی موجود نہیں تھے، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ یہ موٹر سائیکل چوری شدہ ہے جو ایک سال قبل نزدیکی گاؤں سے چرائی گئی تھی جس کی اس وقت مارکیٹ پرائس ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے جسے لڑکے نے صرف 9 ہزار روپے میں کاغذات کے بغیر خریدا تھا۔
 

مزیدخبریں