ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسند کی شادی ماتم میں بدل گئی، افسوسناک واقعہ

Father Kill his daughter for court marriage
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسے بہت سے واقعات ان دنون جنم لے رہے ہیں جہاں غیرت کے نام پر بیٹیوں کو آج بھی قتل کر دیا جاتا ہے، لوگ شادی سے پہلے اپنے بچوں سے ان کی پسند نہیں پوچھتے اور جب وہ کوئی ایسا قدم اٹھاتے ہیں تو انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے، ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

سٹی کورٹ کے احاطے میں گیٹ نمبر4 کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے بھگڈر بچ گئی اورہرطرف خوف و ہراس پھیل گیا،زخمیوں کوفوری اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخمی لڑکی دوران سفر دم توڑگئی ۔ واقعے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت 2 افراد بھی زخمی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس اور دیگرافراد نے پکڑ لیا۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکی کا نام حاجرہ تھا، جس کی عمر 20 سال تھی، مقتولہ لڑکی منگھوپیر روڈ کنواری کالونی کی رہائشی تھی اورمقتولہ نے 3 جنوری کوگھر سے بھاگ کرسید جواد حسین نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جوکہ ڈاکٹر بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ 10 جنوری کو پیرآباد تھانے میں درج کرایا تھا۔اس حوالے سےایس ایس پی سٹی شبیرسیٹھارنے بتایا کہ مقتولہ لڑکی پیر آباد انویسٹی گیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان کے ہمراہ سٹی کورٹ میں پیشی کے لیے آئی تھی ۔ والد اس کا پیچھا کررہا تھا ۔ لڑکی جیسے ہی سٹی کورٹ کے احاطے میں گیٹ نمبر 4 کے قریب پہنچی تو والد نے حاجرہ اور ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان پر فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ سے لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان اور نوجوان واجد زخمی ہو گئے۔ انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزم والد65 سالہ امیر زمان مسعود کو گرفتار کرکے اس کے قبضےسے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، پولیس کو جائے وقوع سے 3 خول بھی ملے ہیں ۔ گرفتار ملزم نے بیٹی کوپسند کی شادی کرنے پرغیرت کے نام پر قتل کیا ۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم گیٹ نمبر چار سے چھپ کر سٹی کورٹ میں داخل ہوا ۔ گیٹ نمبر چار سے کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے اور انھوں نے اسی وجہ سے سٹی کورٹ کے گیٹ نمبر 4 پر موجود ہیڈ کانسٹیبل خیبر زمان کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر