ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی ٹرف کی تنصیب تاخیر کا شکار

Installation of new turf at National Hockey Stadium delayed
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی ٹرف کی تنصیب تاخیر کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سرد موسم کے باعث تعمیراتی کام دوبارہ شروع نہیں کیا جا سکا،ٹرف اور دیگر سامان چند روز سے سٹیڈیم میں موجود ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سپورٹس بورڈ رئوف باجوہ نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیس بچھانے کیلئے کم سے کم ٹمپریچر 20سے 25ڈگری کے درمیان ہونا چاہئے۔ٹرف بچھانے سے قبل بیس بچھانے کا کام چند روز بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔ سرد موسم میں بیس بچھانے سے ٹیکنیکل مسائل کا سامنا کرنا ہڑ سکتا ہے،نقصان سے بچنے کیلئے موسم معتدل ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں دو ہفتوں تک کام شروع کر دیا جائے گا۔غیر ملکی ماہرین کے ویزے لگ چکے ہیں،صرف موسم بہتر ہونے کا انتظار ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر