بجلی کا بریک ڈاؤن، معیشت کو اربوں روپے کا نقصان

23 Jan, 2023 | 06:42 PM

ویب ڈیسک : ملک بھر میں بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

ذرائع کاکہناتھا کہ 9 گھنٹے میں ملکی معیشت کو 80 ارب روپے تک کا نقصان ہوا ،بجلی بند ہونے سے ریاستی اور حکومتی امور متاثر ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطاب آج صبح 7 بج کر 32 منٹ پر ملک بھر میں بجلی اچانک بند ہوگئی،بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بجلی بند ہوگئی تھی، بریک ڈاؤن سے آئیسکو، لیسکو، میپکو، سیپکو، کے الیکٹرک متاثر ہوئے، آئیسکو کے 117 گرڈ سٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع میں بھی بجلی بند ہے جو ابھی تک بحال نہیں کی جاسکی۔

 اپٹما  کا کہنا ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے  ٹیکسٹائل صنعت بری طرح متاثرہو  گئی ہے ،ایک دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو 70 ملین ڈالرز کا نقصان ہوگیا ۔ بجلی کی صورتحال پر جلد قابو نہ پایا گیا تو ٹیکسٹائل سیکٹر کو اربوں ڈالرز کانقصان اٹھاناپڑےگا۔

مزیدخبریں