ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے صارفین کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

LESCO Meters
کیپشن: LESCO
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، کمپنی نے میٹریل کی قلت کی وجہ سے سستی بجلی بنا کر فروخت کرنے میں استعمال ہونیوالے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی خریداری کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے سولر سسٹم سے سستی بجلی بنانے والے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمپنی نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے کیلئے میٹرز کی خریداری آؤٹ سورس کر دی ہے جس کی وجہ سے کنکشن کے حصول میں دشواری کا سامنا رہے گا۔ لیسکو چیف نے میٹریل کی قلت کی وجہ سے میٹرز کی خریداری کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دی ہے۔

میٹرز کی خریداری سے قبل پی پی ایم سی کے ایم آئی ڈیپارٹمنٹ سے انسپکشن کروانا ہو گی، انسپکشن کے بعد میٹرز کو خرید کر متعلقہ سب ڈویژن کو دینا ہو گا جبکہ متعلقہ سب ڈویژن میٹرز کی شعبہ ایم اینڈ ٹی سے پروگرامنگ کروائے گی، جس کے بعد متعلقہ صارفین کو کنکشن دیا جائے گا۔ اس سے قبل لیسکو خود میٹرز فراہم کرکے صرف پروگرامنگ کرنے کے بعد صارفین کو کنکشن دے دیتی تھی۔