میاں میر کالونی،  بوسیدہ مکان کی چھت  گرنے سے ماں دو بچوں سمیت ملبے تلے دب گئی

23 Jan, 2022 | 03:53 PM

Imran Fayyaz

(فہد علی)میاں میر کالونی میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت دو بچے ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو کے مطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ میاں میر کالونی میں مکان کی چھت گر گئی ہے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والے افراد  کو نکال کر طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا ۔

زخمیوں میں 12 سالہ لائبہ ، 19 سالہ فیصل اور انکی والدہ 40 سالہ شاہدہ بی بی شامل ہیں ۔  ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کے ایک کمرے کی چھت ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی اور بوسیدہ حالت میں تھی، مسلسل بارش کے باعث کمرے کی چھت زمین بوس ہو گئی ۔۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے کے بعد انہوں نے ریسکیو کو اطلاع دی ، زخمی ہونے افراد کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ خاندان کی مالی امداد کی جائے۔ 

مزیدخبریں