پی آئی سی ،پارکنگ مافیا ایک دن کے 300 سے 500  چارج کرنے لگا  

23 Jan, 2022 | 03:34 PM

Imran Fayyaz

 (عظمت مجید)شہر کہ سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ مافیا بے لگام ہوگیا، پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے ایک دن کے 300 سے پانچ سو روپے تک چارج کرنے لگا۔

دن کے وقت آنے والے مریض جب شام کو واپس جانے لگتے  ہیں تو پارکنگ والے 30 روپے کی بجائے تین سو سے پانچ سو تک چارج کرنے لگےجبکہ پارکنگ کے باہر 30 روپے ریٹ لکھا ہوا ہے ، پرچی دیتے وقت ریٹ لسٹ بڑے مارکر سے ختم کرکے دی جاتی۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے فوری طور پر پارکنگ مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں