ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی شادی کیوں موخر کی؟

PM New Zealand Jacinda Ardern
کیپشن: Jacinda Ardern
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: شادی کے بندھن میں بندھنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے، عام شہری ہو یا کوئی سیاسی شخصیت سب کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنا گھر بسائے، ازدواجی زندگی پر توجہ دے اور خوشحال رہے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے منگیتر کلارک گیفولڈ سے شادی کا باقاعدہ فیصلہ کیا تھا لیکن ان کی جانب سے شادی کی تاریخ کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی روایتی انداز سے کرنے کے بجائے سادگی کیساتھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ 

نیوزی لینڈ میں اومی کرون کے بڑھتے کیسز اور سخت پابندیاں عائد ہونے پر جیسنڈا آرڈرن نے اپنی شادی وقتی طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس کھڑی میں وہ اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں. میری جانب سے شادی کی کوئی تاریخ واضع نہیں تھی اور یہ سب من گھڑت افواہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے سب سے زیادہ تکلیف اس وقت ہوتی ہے جب ہم اپنے پیاروں کے ساتھ نہیں رہتے اور وہ شدید مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔

واضح رہے نیوزی لینڈ میں اومی کرون کے ایک ہی خاندان کے 9 کیسز سامنے آنے پر سخت ترین ’’ریڈ الرٹ‘‘ پابندیاں نافذ کر دی گئیں۔ عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں ماسک کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے، تھرڈ گریڈ سےاوپر کےبچوں کو تعلیمی اداروں میں ماسک پہنا پڑے گا، سرکاری دفاتر اور شاپنگ سنٹر محدود گنجائش کیساتھ کھلے رہیں گے۔ پابندیوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔