ویب ڈیسک: پاکستان نے بحیرہ عرب چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی باکسر مظفرخان نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف افغانی باکسر آغا سمیر کو پانچویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان میں زیر تعلیم افغانستان کے طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں میں بہت اچھا میچ ہوا۔ جیت ہماری برادر ملک پاکستان کی ہوئی، اس طرح کے مقابلے سے دونوں ممالک میں بھائی چارے اور امن کو فروغ ملے گا۔
بحیرہ عرب باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے مایہ ناز سپوت مظفر خان نے افغان باکسر آغا سمیر کو ہرا کر چیمپئن شپ جیت لی۔۔ pic.twitter.com/LvvXUn79r7
— ✨ صدف (@ShiningSadaf) January 22, 2022
کھیل کے میدان سے پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی ،بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ پاکستان کے مظفر خان نے جیت لی،مظفر نے پانچویں رائونڈ میں حریف کو ناک آؤٹ کیا،پاکستان میں پہلی بار ڈبلیو بی سی کے زیر اہتمام اربیئن سی ٹائٹل کا مقابلہ منعقد کیا گیا
— Raja Mohsin Ijaz (@rajamohsinsays) January 22, 2022