عابد چودھری: شہریوں کے جان و مال اور ان کی زندگی کے تحفظ کیلئے لاہور پولیس کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں باب پاکستان کے قریب پولیس نے موٹرسائیکل سوار پانچ ڈاکوؤں نے ناکے کے قریب رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ڈاکوؤں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرتے ہوئے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مبشر، راشد بلا اور ارباز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔