ٹرین مسافروں کے لیے بڑی خبر

23 Jan, 2021 | 10:27 PM

Raja Sheroz Azhar

سعید احمد سعید : لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کا لاہور سمیت ملک بھر سے چلنے والی ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ، 30 ٹرینوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کی جائے گی،اوقات کار اپریل سے اکتوبر تک کیلئے تبدیل کئے جائیں گے.
 
تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر نے موسم گرما میں ٹرینوں کے اوقات کار کی تبدیلی کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس 26 جنوری کو لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہوگا۔ملک کی ساتوں ریلوے ڈویژنز کے ٹرانسپوٹیشن آفیسرز بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔ہیڈکوارٹر نے ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کیلئے تمام ڈویژنز سے سفارشات طلب کی ہیں۔

اپریل سے اکتوبر تک کیلئے شیڈول مرتب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 30 ٹرینوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کی جائے گی۔ڈویژنل افسران کی جانب سے ٹرینوں کی روانگی و آمد کے اوقات کار،نئےسٹاپ، پرانے سٹاپ کی بندش سمیت دیگر سفارشات کے مطابق نیا شیڈول مرتب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں