حکومت نے طلباء سے کیا وعدہ پورا کر دیا

23 Jan, 2021 | 06:52 PM

Raja Sheroz Azhar

علی عباس:  پنجاب حکومت کے رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے طلبا سے سیرت سکالرشپ دینے کا وعدہ پورا کردیا رحمت العالمین سیرت سکالرشپ لینے والے پہلے 891 طلبا و طالبات کی فہرست تیار جبکہ 26 کروڑ روپے کے فنڈ کے اجرا کی منظوری بھی دے دی.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے زہین طلبا و طالبات کو رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام کے تحت سکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 891 طلبا و طالبات یہ سکالرشپ لینے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔لاہور کی سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے طلبا اس سکالرشپ کے تحت شامل کیے گئے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے طلبا کو 30 مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں سکالرشپ کے لیے منتخب کیا ہے۔ طلبا کو پنجاب حکومت سیرت سکالرشپ کے تحت شہر کے ااعلی تعلیموں اداروں میں مفت تعلیم دے گی۔جبکہ دوسری جانب اس پروگرام میں ہیف اور احساس پروگرام کے تحت سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیرت سکالرشپ کے لیے 26 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی ۔

مزیدخبریں