"پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے"

23 Jan, 2021 | 06:19 PM

Malik Sultan Awan

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے، اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ناہب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‏تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔ اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں۔ پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔

مزیدخبریں