ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ نہ ختم ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

سموگ نہ ختم ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: محکمہ ماحولیات کااعدادوشمار کاگورکھ دھندہ پکڑا گیا، محکمہ موحولیات سموگ سیزن میں بھٹوں کی بندش کی جعلی رپورٹیں جاری کرتا رہا، لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں پرانی ٹیکنالوجی کے بھٹے بھی مکمل طور پر بند نہ ہوسکے۔

 تفصیلات کے مطابق بند کیے گے بھٹوں سے متعلق پیش کی گئی رپورٹس جھوٹی نکلیں، پنجاب کے مختلف شہروں میں بھٹے پرانی ٹیکنالوجی پر پروڈکشن کررہے ہیں، لاہورمیں بھی کئی مقامات پر تاحال پرانی ٹیکنالوجی پر بھٹے فعال ہیں، محکمہ ماحولیات بے خبر نکلا، رپورٹ کے مطابق لاہورمیں کل 162 بھٹے ہیں، تاحال 29 بھٹے زگ زیگ پر منتقل نہ ہوسکے جبکہ پرانی ٹیکنالوجی پر متعدد بھٹے پروڈکشن کررہے ہیں۔

  محکمہ ماحولیات نے پنجاب بھر میں پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹوں کی بندش کی رپورٹس جاری کیں تھیں جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ سیزن کے دوران نہ تو بھٹوں کو بند کیا گیا نہ ہی انکا سروے ممکن ہوا۔ کیا محکمہ ماحولیات سے پوچھے گیے سوال کیا لاہورہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ بھی جعلی تھی؟ 

محکمہ ماحولیات نے دعویٰ کیا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹے ہی پروڈکشن کریں گے جبکہ پرانی ٹیکنالوجی کے بھٹے مستقل طور پر بند رہیں گے جبکہ سموگ کے دوران متعدد بھٹے زگ زیگ پر منتقل ہوئے تو دوسری جانب کئی بھٹے تاحال پرانی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer