ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیف پارٹنر سکولوں کیلئے سمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

پیف پارٹنر سکولوں کیلئے سمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (اکمل سومرو) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کا پارٹنر سکولوں کیلئے سمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ، سکولوں کی مانیٹرنگ اور فیسوں کی ادائیگی سمارٹ سسٹم کے تحت کی جائے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی سربراہی میں پروگرام ڈائریکٹرز کی اہم میٹنگ ہوئی، جس میں ڈی ایم ڈی سپورٹ سروسز سید ساجد ترمزی، ڈی ایم ڈی آپریشنز شاہد اسماعیل مرزا، تمام ڈ ائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈ ائریکٹرز نے بھی شرکت کی، میٹنگ میں پارٹنرز سکولوں میں نئی داخلہ پالیسی اور ای وی ایس پروگرام کی نومینیشن ویریفیکیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

 اسد نعیم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال اور سمارٹ پروسیجرز کو اختیار کر کے کم وسائل اور کم وقت میں بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے پیف کے موجودہ نظام میں مانیٹرنگ سسٹم، درسی کتب کی تقسیم، واؤ چرز ڈسٹری بیوشن، فنڈز کی بلا تعطل ادائیگی اور بچوں کے سکولوں میں داخلے کے حوالے سے سمارٹ پروسیجرز متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلمنٹیشن یونٹ نے صوبہ بھر کے 5 ہزار سرکاری سکولوں میں قائم ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا، مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ ای سی ای رومز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ پرائمری سکولوں کا دورہ کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer