عہدے سے فارغ سابق سی سی پی او کہاں رہائش پذیر؟

23 Jan, 2021 | 12:52 PM

Arslan Sheikh
Read more!

سٹی 42: سابق سی سی پی او عمر شیخ عہدے سے تو ہٹ گئے لیکن سی سی پی او گھر سے نہ ہٹے۔ 23 روز گزرنے کے باوجود بھی سی سی پی او ہاؤس کو خالی نہ کیا جاسکا۔

سابق سی سی پی او عمر شیخ نے سرکاری گھر خالی نہ کیا، عمر شیخ 30 روز بعد بھی سرکاری گھر پر براجمان ہیں۔ سابق سی سی پی او عمر شیخ کو سال کے پہلے روزعہدے سے ہٹایا گیا۔ عمرشیخ جی او آر میں سی سی پی او ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں۔ 

سی سی پی او  ہاؤس عہدے سے ہٹنے کے فوری بعد خالی کرنا ہوتا ہے جبکہ موجودہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر تاحال سی سی پی او ہاؤس میں منتقل نہ ہوسکے۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر میں بڑھتے جرائم کا بھی نوٹس لیا تھا، عمر شیخ لاہور میں قبضہ مافیا کا بھی خاتمہ کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث انہیں تبدیل کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر شیخ پر ماتحت افسران سے غیر مناسب رویےکا بھی الزام تھا، سابق سی سی پی او لاہور کے حکم پر 4 ماہ میں 1 ہزار 263 تبادلے کئے گئے تھے۔

مزیدخبریں