ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوٹی سیلونز کیلئے پی آر اے کا شکنجہ تیار

بیوٹی سیلونز کیلئے پی آر اے کا شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہراہ ایوان تجارت (رضوان نقوی) برائیڈل میک اپ کی مد میں لاکھوں روپے لینے اور پی آراے کو سیلز کی درست تفصیلات فراہم نہ کرنے والے بیوٹی سیلونز کیلئے شکنجہ تیار، پی آر اے نے'' الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم'' کے تحت رجسٹریشن کیلئے تمام بڑے بیوٹی سیلونز اور بیوٹی کلینکس کو نوٹس بھیجنا شروع کردیئے۔ 

لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم غیر رجسٹرڈ بیوٹی سیلونز اور بیوٹی کلینکس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے پی آراے نے کارروائی تیز کردی ہے، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پوش علاقوں میں قائم بڑے بیوٹی سیلونز اور بیوٹی کلینکس کی سیلز کی آن لائن مانیٹرنگ، " الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم"کے تحت رجسٹریشن،مختلف علاقوں میں قائم درمیانے درجے کے غیررجسٹرڈ بیوٹی سیلونز کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے کیلئے نوٹسز بھیجنے کا عمل تیز کردیا ہے۔

پی آراے ذرائع کے مطابق شہرکے پوش علاقوں میں ایسے بیوٹی سیلونز کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے جو بڑی بڑی رہائش گاہوں میں تعلقات کی بنیاد پر چل رہے ہیں، مہنگی سروسز فراہم کرنے کے باوجود سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہیں کر رہے، پنجاب ریونیو اتھارٹی مہنگے بیوٹی سیلونز کی سیلز " الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم" کے ذریعے مانیٹر کرے گی۔

پی آراے ذرائع کے مطابق تاحال لاہور سمیت صوبہ بھر کے629بیوٹی سیلونز و بیوٹی کلینکس اتھارٹی میں رجسٹرڈ ہوسکے ہیں۔ پی آراے کی ٹیم ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے غیررجسٹرڈ بیوٹی سیلونز کو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کیلئے 15 روز کی مہلت دے رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer